بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

آڈیو لیکس کمیشن کیس، وفاقی حکومت کی درخواست اعتراض لگا کر واپس

آڈیو لیکس کمیشن کیس میں سپریم کورٹ کے رجسٹرار نے وفاقی حکومت کی درخواست اعتراض لگا کر واپس کر دی۔
سپریم کورٹ کے رجسٹرار نے ججز پر اعتراضات کی وفاقی حکومت کی درخواست واپس کی۔
رجسٹرار آفس نے وفاقی حکومت کی درخواست پر اعتراض عائد کیا کہ جو درخواست کرنی ہو وہ کھلی عدالت میں کریں۔
وفاقی حکومت نے چیف جسٹس پاکستان عمر عطاء بندیال، جسٹس اعجاز الاحسن اور جسٹس منیب اختر کے خلاف درخواست دائر کی تھی۔
وفاقی حکومت نے استدعا کی تھی کہ چیف جسٹس پاکستان عمر عطاء بندیال، جسٹس اعجاز الاحسن اور جسٹس منیب اختر آڈیو لیکس کمیشن کے خلاف مقدمہ نہ سنیں۔