ملتان(مانیٹرنگ ڈیسک ) 9 مئی کوکینٹ حملے میں ملوث پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے 5 گرفتار کارکنان کو آرمی کے حوالے کر دیا گیا۔
پولیس کے مطابق پانچوں ملزمان کے خلاف آرمی ایکٹ کے تحت کارروائی کی جائے گی۔ملزمان میں سٹی نائب صدرپی ٹی آئی خرم لیاقت، خرم شہزاد، زاہد خان، اسحاق بھٹہ اور حامد علی شامل ہیں۔پولیس کا کہنا ہے کہ آرمی تنصیبات حملے میں ملوث مزید ملزمان کو بھی آرمی کے حوالے کیا جائےگا، 9 مئی کو کینٹ حملے میں ملوث پی ٹی آئی کے پانچ کارکنوں کے خلاف آرمی ایکٹ کے تحت کارروائی ہوگی۔









