بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

جدہ: دنیا کے سب سے بڑے فلوٹنگ پارک کو مزید وسعت دینے کا فیصلہ

2020 میں سعودی شہر جدہ میں بنائے جانے والے دنیا کے سب سے بڑے فلوٹنگ پارک کو مزید وسعت دینے کا فیصلہ کرلیا گیا۔
سائنو فارم اور سائنو ویک لگوانے والے بھی سیاحتی ویزے پر سعودی عرب جاسکیں گے
سعودی عرب نے عبایا کی شرط ختم کردی، سیاحتی ویزے جاری کرنے کا بھی اعلان
دنیا کے سب سے بڑے فلوٹنگ واٹر پارک کا نام پیور بیچ ان جدہ ہے جس کا افتتاح 2020 میں وزیر سیاحت احمد الخطیب نے کیا تھا تاہم اب اس پارک کو سعودی عرب میں مزید پھیلانے کا منصوبہ بنایا جارہا ہے۔
سعودی میڈیا کے مطابق پیور ان بیچ بنانے والی کمپنی وبٹ نے تصدیق کی ہے کہ اس منصوبے کو مزید بڑھا رہے ہیں۔

فائل فوٹو
میڈیا رپورٹس کے مطابق کمپنی کے نائب صدر مولد بن منصور کا کہنا ہے کہ کمپنی اس کے ساتھ مغربی ساحلی پٹی پر اور بھی مختلف پروجیکٹس پر کام کررہی ہے، ابھی کام کی شروعات ہے لیکن آگے اسے مزید بڑھایا جائے گا۔
انہوں نے کہا ہے کہ ہم صرف ایک پارک نہیں بنا رہے بلکہ ہم اسے ماحولیاتی نظام کا حصہ بنانا چاہتے ہیں، جس کا مطلب ہے کہ بڑے چھوٹے اور درمیانے واٹر پارکس بنائے گے۔

فائل فوٹو
واضح رہے یہ پارک جدہ میں شاہ عبداللہ اکنامک سٹی کے قریب ساحلی پٹی کے تقریباً 200 میٹر تک پھیلا ہوا ہے اس پارک کی تعمیر 3 ہفتوں میں کی گئی تھی جبکہ اس پارک کو سعودی عرب کے حرف تہجی پر بنایا گیا ہے اور ان حروف تہجی کی لمبائی 32 میٹر ہے۔
اس پارک کی تعمیر کا مقصد سیاحت اور فیملی کیلئے دوستانہ سہولیات فراہم کرنا ہے۔