بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

9 مئی کے واقعے پر دل بہت ہی رنجیدہ ہے،سپیکر پنجاب اسمبلی سبطین خان نے اہم بیان جاری کردیا

لاہور(ما نیٹرنگ ڈیسک)سپیکر پنجاب اسمبلی سبطین خا ن نے سیاسی مسائل کے حل کیلئے گرینڈ ڈائیلاگ کی تجویز دیدی۔
نجی ٹی وی کے مطابق سبطین خان نے کہاہے کہ سب سے پہلے پاکستان ہے،پاکستان کا پرچم سربلند ہے تو ہماری بھی عزت ہے اور اداروں کی بھی،ان کاکہناتھا کہ9 مئی کے واقعے پر دل بہت ہی رنجیدہ ہے،جو کچھ بھی ہواوہ فرد واحد کیخلاف نہیں تھا بلکہ ملک کی بے توقیری ہوئی،9 مئی کے واقعات کی مذمت کرتا ہوں۔
سپیکر پنجاب اسمبلی نے کہاکہ فوج ہو یا کوئی اور ادارہ یہ سب ہمارے اپنے ہیں،میرا اپنا خاندان سپاہی سے لے کر لیفٹیننٹ جنرل تک فوج کا حصہ ہیں،ہمارے خاندان کے پاک فوج میں 2 شہید ہیں،ان کاکہناتھا کہ ناخوشگوار واقعہ ہوا،اس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے،9 مئی کے واقعات نہیں ہونے چاہئے تھے۔
ہوا کی زد پہ ہے اپنے چراغوں کی ضیا ہم دم ۔۔۔ دیے اس خوف سے لیکن بجھایا تو نہیں کرتے
سبطین خان نے کہاکہ یہ بھی کہنا چاہوں گا بےگناہ لوگوں کیساتھ بھی زیادتی نہیںہونی چاہئے،یہ تاریخ بتائے گی یا وقت آنے پر ثابت ہوگا کہاں غلطی ہوئی،ان کاکہناتھا کہ میں کوئی فیصلہ نہیں لے رہا، مجھ پر کوئی دباؤ نہیں،فوج ادارے ہمارے اپنے ہیں، ہمیں اداروں کیساتھ ملکر چلنا چاہئے ۔