بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

آصف زرداری کی آج چوہدری شجاعت سے ملاقات کا امکان

سابق صدر آصف علی زرداری اور مسلم لیگ ق کے صدر چوہدری شجاعت حسین کے درمیان آج ملاقات متوقع ہے۔
ذرائع کے مطابق دونوں رہنماؤں کے درمیان شام 4 بجے ملاقات ہو سکتی ہے۔
آصف زرداری آج بلاول ہاؤس میں پارٹی رہنماؤں سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔
سابق صدر پیپلز پارٹی کے رہنماؤں سے موجودہ سیاسی صورتِ حال پر تبادلہ خیال کریں گے۔
جنوبی پنجاب سے اہم شخصیات کی پیپلز پارٹی میں شمولیت کا امکان
آصف زرداری شام 6 بجے بلاول ہاؤس میں پارٹی میں شامل ہونے والے رہنماؤں سے ملیں گے اور رات 8 بجے ان کے ساتھ پریس کانفرنس کریں گے۔
ذرائع کے مطابق آصف زرداری روٹین چیک اپ کے لیے نجی اسپتال آئے ہیں جہاں پر ان کے ضروری ٹیسٹ کیے جائیں گے۔