امریکی ریاست کنیکٹی کٹ کے شہر ایون میں بھوکے ریچھ نے ایک بیکری سے 60 کپ کیک چوری کرلیے۔
سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں ایک بھوکا ریچھ بیکری کے گیراج میں داخل ہونے کے بعد اندر سے کم از کم 60 کپ کیک لےکر پُرسکون انداز میں باہر آتے ہوئے نظر آرہا ہے۔
View this post on Instagram
اس واقعے نے بیکری کے عملے کو خوفزدہ کردیا جوکہ اس وقت بیکری کی ڈیلیوری وین میں کپ کیک لوڈ کر رہے تھے۔
کنیکٹی کٹ کی ماحولیاتی ایجنسی کے ایک اندازے کے مطابق، ریاست کے ٹوٹل 169 قصبوں اور شہروں میں سے 158 میں تقریباً 1,000 سے 1,200 کے درمیان کالے ریچھ موجود ہیں۔
بیکری کی مالک مریم اسٹیفنز نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اس واقعے کی ایک تصویر شیئر کی ہے۔
اُنہوں نے تصویر شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ جب ریچھ بیکری میں داخل ہوا تو ان کی ملازمہ مورین ولیمز کو چیختے ہوئے سنا کہ ’یہاں گیراج میں ایک ریچھ ہے‘۔
View this post on Instagram
مورین ولیمز نے میڈیا کو بتایا کہ وہ ریچھ کو ڈرانے کے لیے چیخیں لیکن جب وہ ریچھ کو اس طرح ڈرانے میں ناکام ہوگئیں تو پیچھے ہٹ گئیں۔









