لاہور:سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس نے مسلم لیگ ق میں شمویلت کا اعلان کردیا۔
جناح ہاؤس لاہور کے دورے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سردار تنویر الیاس نے کہا کہ 9 مئی کے واقعات افسوس ناک ہیں، عمران خان نام نہاد سیاسی رہنما ہے جنہوں نے نوجوانوں کو گمراہ کرنے کی کوشش کی اور ان سے جھوٹے وعدے کیئے۔
انہوں نے کہا کہ ہر مشکل وقت میں فوج عوام کے ساتھ کھڑی رہتی ہے جب کہ سوشل میڈیا پر اداروں کے خلاف پروپیگنڈا کیا گیا۔
سابق وزیراعظم آزاد کشمیر تنویر الیاس کا ق لیگ میں شمولیت کا اعلان








