اسلام آباد(ممتاز نیوز) وزیردفاع خواجہ آصف نے سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کے ملکی معاشی حالات پر تبصروں پر ناگواری کا اظہار کرتے ہوئے انہیں مشورہ دیا ہے کہ وہ اپنے قیمتی مشوروں کے لئے میڈیا کا پلیٹ فارم استعمال کرنے کی بجائے پارٹی کو اعتماد میں لیں ۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر خواجہ آصف نے کہا کہ مفتاح اسماعیل جب سے وزارت سے سبکدوش ہوئے ہیں انکا پاکستان کے معاشی حالات پہ تبصرے سننے کو ملتےہیں۔خواجہ آصف نے کہا کہ مفتاح اسماعیل مسلم لیگ (ن) کا حصہ ھیں ،جماعت انکے علم سے براہ راست استفادہ کر سکتی ہے ، انکی قابلیت مسلمہ ھے۔ لیکن ملک کا معاشی عدم استحکام اسوقت انکے میڈیا پہ نکتہ چینی کا متحمل نہیں ہو سکتا۔ انکی نکتہ چینی حکومت کےلئے مفید بھی ھو سکتی ھے اگر وہ بھی جماعت کو اعتماد میں لیں اور اچھے وقت اور رفاقت کو یاد رکھیں ۔ انہوں نے کہا کہ جماعت نے انکو دو دفعہ وزارت خزانہ سے نوازا۔ انکا وزارت سے ھٹایا جانا کا گلہ تو ہوسکتا ھے مگر پارٹی کوٹارگٹ کرنے کا جواز نہیں ھو سکتا۔ سیاست میں موسم بدلتے رہتے ہیں اور باوقار سیاسی ورکر سردی وگرمی دونوں کو برداشت کرتے ہیںاور سرخرو ہوتے ھیں ، وفاداری جب مشروط ہو تو وہ کاروبارہوتی ہے۔ معذرت خواہ ہوں سوشل میڈیا کا سہارا مجبوراً لیا کیونکہ نکتہ چینی کا سلسلہ سارا میڈیا کی زینت ہے جزاک اللہ
محترم برادرم مفتاح اسماعیل جب سے وزارت سے سبکدوش ھوۓ ھیں انکا پاکستان کے معاشی حالات پہ تبصرے سننے کو ملتے ھیں۔ وہ pmln کا حصہ ھیں جماعت انکے علم سے براہ راست استفادہ کر سکتی ھے انکی قابلیت مسلمہ ھے۔ لیکن ملک کا معاشی عدم استحکام اسوقت انکے میڈیا پہ نکتہ چینی کا متحمل نہیں ھو…
— Khawaja M. Asif (@KhawajaMAsif) May 31, 2023









