نجی ٹی وی کے مطابق ایل پی جی کی قیمت میں حیرت انگیز طور پر بڑی کمی آئی ہے، اوگرا نے ایل پی جی کی قیمت میں 37 روپے فی کلو کمی کرتے ہوئے نوٹی فکیشن جاری کر دیا۔
نوٹی فکیشن کے مطابق ملک بھر میں امپورٹ اور لوکل ایل پی جی کی قیمت 197 روپے فی کلو مقرر کی گئی ہے۔ گھریلو سلنڈر کی قیمت میں 438 روپے اور کمرشل سلنڈر کی قیمت میں 1686 روپے کمی کی گئی ہے۔
اوگرا نے ایل پی جی کی قیمت میں بڑی کمی کردی








