کابل(نیوز ڈیسک)افغان پولیس کے مطابق کابل کے شیعہ ہزارہ آبادی والے علاقے میں لڑکوں کے سکول کے قریب تین دھماکوں کی آواز سنی گئی ہے جن میں جانی نقصان کی اطلاعات ہیں۔کابل پولیس کے ترجمان خالد زدران نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بتایا کہ “کابل کے عبدالرحیم شاہد سکول کو نشانہ بنایا گیا
جس کے نتیجے میں ہمارے شیعہ بھائیوں کے جانی نقصان کی اطلاعات ہیں۔عبدالرحیم شاہد بوائز سکول کابل کے مغرب میں واقع ہزارہ آبادی کی اکثریت والے علاقے دشت بارچی میں واقع ہے اور آج سے پہلے بھی اس علاقے کو داعش اپنی کارروائی کا نشانہ بنا چکی ہے۔ایک عینی شاہد نے عالمی خبر رساں ایجنسی کو بتایا کہ دھماکا اس وقت ہوا جب طلباء صبح کی کلاسز کے بعد باہر نکل رہے تھے۔