لاہور (ما نیٹرنگ ڈیسک ) عمران خان کی گرفتاری کے بعد نو مئی کو لاہور میں ہونے والے جلاؤ گھیراؤ اور توڑ پھوڑ کے واقعات میں تحریک انصاف کے رہنما حماد اظہر اور اسلم اقبال کا بھی مبینہ کردار سامنے آ رہاہے ۔
نجی ٹی وی نے پولیس ذرائع سے دعویٰ کیاہے کہ حماد اظہر اور اسلم اقبال کا نو مئی کے واقعات کے دوران پارٹی سربراہ اور پارٹی ورکرز سے 700 مرتبہ رابطہ ہواجبکہ دونوں کی 10 سے 15 مرتبہ لوکیشن بھی تبدیل ہوئی ، دونوں رہنماؤں کے رشتہ داروں سمیت کئی افراد کو حراست میں لیا جا چکاہے ، میاں اسلم اقبال کے بھائی، بھتیجے اور رشتہ داروں کو گرفتار کیا گیاہے جبکہ حماد اظہر کے سیکریٹری اور دیگر رشتہ داروں کو گرفتار کیا گیاہے لیکن یہ دونوں رہنما ابھی تک پولیس کی گرفت میں نہیں آ سکے ہیں تاہم انکشاف ہواہے کہ دونوں کا ابھی تک مختلف سموں سے رابطوں کا سلسلہ جاری ہے ۔
بھائی، بھتیجے اور رشتہ دار پہلے سے گرفتار، 9 مئی واقعات میں حماد اظہر اور اسلم اقبال کا مبینہ کردار؟ بڑا دعویٰ








