بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

وزیراعظم شہباز شریف 3 جون کو ترکیہ کا دورہ کریں گے

اسلام آباد:وزیراعظم شہباز شریف 3 جون کو ترکیہ کے دورے پر جائیں گے۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیراعظم صدر رجب طیب اردوان کی دعوت پر دورہ کررہے ہیں۔
وزیراعظم شہباز شریف رجب طیب اردوان کو صدر منتخب ہونے پر مبارکباد بھی دیں گے۔
وزیراعظم ترکیہ کے صدر کو اسلام آباد میں ہونیوالے ہائی لیول اسٹریٹجک کوآپریشن کونسل کے ساتویں اجلاس میں شرکت کی دعوت بھی دیں گے۔
شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان اور ترکیہ کے درمیان تاریخی تعلقات ہیں، دونوں ممالک کے بردارانہ تعلقات کو مزید وسعت دیں گے۔