بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

پرویزالٰہی کی فرار ہونے کی کوشش ناکام،بدعنوانی کے مقدمے میں گرفتار

 

لاہور(ممتازنیوز)پاکستان تحریک انصاف کے صدروسابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویزالٰہی کو گرفتارکرلیاگیا۔پرویزالٰہی کے ترجمان اقبال چودھری نے ان کی گرفتاری کی تصدیق کردی۔پرویزالٰہی کواینٹی کرپشن پولیس نے ظہور پیلس سے حراست میں لیا ہے۔پولیس گزشتہ چند ہفتوں کے دوران انہیں گرفتار کرنے کی تیاریوں میں مصروف تھی۔

پنجاب کے نگراں وزیر اطلاعات عامر میر کا کہنا ہے کہ چودھری پرویز الٰہی اینٹی کرپشن پولیس کو مطلوب تھے، انہیں پولیس نے گرفتار کیا ہے۔

 

انہوں نے مزید کہا کہ سابق وزیراعلٰی پنجاب بلٹ پروف گاری میں گھر سے نکل کر فرار ہو رہے تھے اور گرفتاری کے وقت انہوں نے مزاحمت بھی کی۔
نگراں وزیر اطلاعات کے مطابق پرویز الٰہی نے گاڑی کا دروازہ کھولنے سے انکار کیا۔