واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی صدر جوبائیڈن کولوراڈو میں ریت کے چھوٹے تھیلے سے ٹکرا کر گر گئے تاہم خوش قسمتی سے انہیں چوٹ نہیں آئی۔
نجی ٹی وی کے مطابق صدر جوبائیڈن ائیر فورس کے پاس آؤٹ ہونے والے کیڈٹس کو ڈگریاں تقسیم کرنے کی تقریب میں بطور مہمان خصوصی شریک تھے کہ سٹیج پر واپس پلٹتے ہوئے گر پڑے تاہم سکیورٹی اہلکاروں نے انہیں سنبھالا دے کر اٹھایا اور پھر وہ نشست پر بیٹھ گئے۔

بتایا گیا ہے کہ اس سے پہلے بھی صدر جوبائیڈن کے گرنے کے واقعات سامنے آ چکے ہیں جس پر ری پبلکن اراکین ان کا مذاق اڑاتے پائے گئے، ان کا موقف ہے کہ جوبائیڈن ذہنی اور جسمانی طور پر کرسی صدارت سنبھالنے کے لائق نہیں۔
President Joe Biden tripped and fell after handing out the last diploma at a graduation ceremony at the U.S. Air Force Academy.
After being helped to his feet, the president walked back to his seat on his own. https://t.co/l19hfgcTsu pic.twitter.com/tCXdIhUhdJ
— Yahoo News (@YahooNews) June 1, 2023








