بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

9 مئی کی گرفتاریاں انسانی حقوق کی خلاف ورزی نہیں، ریاض پیرزادہ

اسلام آباد(ممتازنیوز) وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق ریاض حسین پیرزادہ نے مغربی میڈیا کی پاکستان میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی رپورٹس کو مسترد کر دیا ۔اپنے بیان میں انہوں نے کہاکہ 9 مئی کی گرفتاریاں انسانی حقوق کی خلاف ورزی نہیں،دنیا کے ہر مہذب ملک کی طرح 9 مئی کے حملہ آوروں کے خلاف کارروائی قانونی تقاضا ہے یہ ہماری قومی سلامتی کا مسئلہ ہے9 مئی کو پی ٹی آئی کے غنڈوں نے قومی ونجی املاک، حساس فوجی تنصیبات، ریاستی علامات پرحملہ کیا مریضوں کو اتار کر ایمبولینسز کو آگ لگائی سکول اور ہسپتال جلائے گئے شہدا کی یادگاروں کی بے حرمتی کی،جناح ہاؤس، ریڈیو پاکستان اور اس کا نادر تاریخی ورثہ جلایا ان جرائم میں قانون کے مطابق یہ غنڈے زیر تفتیش ہیں اور سزاپائیں گے۔انہوں نے کہاکہ پاکستان ہی نہیں دنیا کے ہر ملک میں یہ جرم ناقابل معافی ہوتا ہے جس طرح کیپیٹل ہل امریکہ اور لندن فسادات میں حملہ آوروں کو سزائیں ملیں  امریکہ اور لندن میں فسادیوں اور حملہ آوروں کو دی گئی سزاؤں کو انسانی حقوق کی خلاف ورزی نہیں کہاگیا۔انہوں نے کہاکہ  پاکستان اور متعلقہ وزارت کا موقف جانے بغیر منظم مہم کے تحت مغربی میڈیا میں آنے والی خبریں،مضامین اور تجزیے غیر پیشہ وارانہ، یک طرفہ، حقائق کے برعکس اور متعصبانہ قرار پائیں گے جس پر ہم قانونی چارہ جوئی کا اپنا حق محفوظ رکھتے ہیں۔