اسلام آباد(ممتازنیوز)سپریم کورٹ کے سپریم کورٹ کے جج جسٹس قاضی فائزعیسیٰ نے گزشتہ روزتقریب میں چیف جسٹس عمرعطابندیال سے نہ ملنے کے تاثر کو بے بنیادقراردیتے ہوئے کہاہے کہ میں نے تقریب میں چیف جسٹس سے ملاقات کی ان کا احوال پوچھا۔سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیوپراپنے ردعمل کااظہارکرتے ہوئے کہاکہ ویڈیومیں تاثر دیاگیاکہ میں چیف جسٹس سے نہیں ملا،اس حوالے سے میڈیا میں غلط تعبیرا ت سامنے آئیں،انہوں نے کہاکہ حقیقت یہ ہے کہ میں چیف جسٹس شرعی عدالت اقبال حمیدالرحمان سے ملنے سے قبل چیف جسٹس سے مل چکاتھااور جسٹس اقبال حمیدالرحمان کی اہلیہ کے کہنے پر ان کی طرف متوجہ ہوا۔انہوں نے کہاکہ سپریم کورٹ میں کوئی الگ گروپ نہیں ، غیرضروری غلطی فہمی نقصان کا باعث بنتی ہے، جھوٹی کہانیوں میں ماضی قریب میں مجھے اور میرے خاندان کو نقصان پہنچا۔
چیف جسٹس بندیال اور جسٹس فائز عیسیٰ کے درمیان سرد مہری۔۔۔۔۔۔ویڈیو وائرل ہو گئی #sunonewshd #SupremeCourt pic.twitter.com/W0J1ekXekh
— SUNO NEWS HD (@suno_newshd) June 1, 2023









