اسلام آباد(ممتازنیوز)وزیرداخلہ راناثناللہ نے کہاہے کہ پی ٹی آئی کو احمقانہ پن اور تکبر ہی لے ڈوبا، اب کسی نے ان کے ساتھ کیامذاکرات کرنے ہیں۔اپنے ایک بیان میں وزیرداخلہ نے کہاکہ جتنے لوگ تحریک انصاف چھوڑ رہے ہیںاپنی مرضی سے چھوڑرہے ہیں،نوازشریف کو سیاست،پارٹی اور ملک سے نکال رہے تھے، اس وقت ہم بھی ان کو یہ بات سمجھاتے تھے اس وقت یہ سنتے ہی نہیں تھے۔انہوں نے کہاکہ پرویزالٰہی نے کرپشن میں اس باربڑاہاتھ مارا ہے، پرویزالٰہی باعزت طریقے سے عدالت جاتے،گرفتاری پیش کرتے، ایک افوہ یہ بھی کہ ختک خود وقت لے کرکسی سے ملاقات کے لئے گئے ، پھریہ انتظارکرتے رہے ،دوسری طرف سے گرین سگنل آیاتو پریس کانفرنس کردی۔
پی ٹی آئی کو احمقانہ پن اور تکبر لے ڈوبا، اب ان کے سا تھ کیامذاکرات کرنے ہیں،راناثنااللہ








