اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف کے بہاولپور سے ایم این اے نے فوڈ انسپکٹر پر پارلیمنٹ میں تھپڑوں کی بارش کردی۔
نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق لڑائی پارلیمنٹ کی گیلری میں جمعہ کے روز استحقا ق کمیٹی کی میٹنگ کے بعد ہوئی ،اجلاس کی صدارت قاسم نون کر رہے تھے ۔
فوڈانسپکٹر نے بھی تھپڑ سے جواب دیا ۔دونوں نے ایک دوسرے پر سنگین الزامات عائد کئے،ایم این اے کا تعلق حکومت سے ہے۔
دوسری جانب فوڈ انسپکٹر اور ایم این اے نے واقعہ کی ہم انویسٹی گیشن ٹیم کو تصدیق کی ہے۔
پی ٹی آئی کے ایم این اے اور فوڈ انسپکٹر کی ایک دوسرے پر تھپڑوں کی بارش








