اسلام آباد(ممتازنیوز)وزیردفاع خواجہ آصف نے کہاہے کہ نومئی کے بعدعمران خان سے بات کرنے کو قطعی طور پرتیار نہیں ہیں،نومئی کو بغاوت کی کوشش کی گئی جو ناکام ہوگئی، سب کو پتہ ہے کہ بغاوت ناکام ہوجائے توپھرکیاہوتا ہے؟سب کوپتہ ہے۔نجی ٹی وی سے گفتگوکرتےہوئے خواجہ آصف نے کہاکہ نومئی کو اسٹیبلشمنٹ کو چیلنج کیاگیا،اس بغاوت کے تانے بانے کہاں جاتے ہیں سب کو پتہ ہےبغاوت کے بعدکیانتائج ہوتے ہیں سب کومعلوم ہے ۔انہوں نے کہاکہ نومئی کے واققتاسٹیبلشمنٹ ،سیاست دان اور عوام ایک پیج پر ہیں، نومئی کے بعدعمران خان سے بات کرنے کو قطعی طور پر نہیں ہیں۔انہوں نے کہاکہ بشریٰ بیگم سے پوچھناچاہئے کہ آج بزدارکیوں پارٹی چھوڑگئے،شاہ محمودقریشی،پرویزالٰہی جیسوں کو جس دن بہترپارٹی مل گئی پی ٹی آئی چھوڑدیں گے۔
نومئی کے بعدعمران خان سے بات کرنے کو قطعی طور پر تیارنہیں ہیں،خواجہ آصف








