بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

خیبرپختونخوا کے سابق ڈپٹی اسپیکر محمود جان گرفتار

پشاور:خیبر پختونخوا اسمبلی کے سابق ڈپٹی اسپیکر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما محمود جان کو ضمانت قبل از گرفتاری منسوخ ہونے پر گرفتار کر لیا، ان پر ایک شخص کو قتل کرنے کا الزام ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ محمود جان پر ایک شخص کے قتل اور اقدام قتل کے 2 مقدمات درج ہیں، مقدمے میں نامزد دیگر 2 افراد کو بھی گرفتار کیا گیا ہے۔
پولیس کا کہنا تھا کہ سکیورٹی وجوہات کی بناء پر ٹرائل پشاور سے ڈی آئی خان منتقل کیا گیا تھا۔
تھانہ کینٹ پولیس نے گرفتار ملزمان کو ریگی تھانہ پشاور کے حوالے کردیا۔
پولیس کے مطابق محمود جان اور عیسیٰ خیل قوم کے درمیان جائیداد کا تنازع چل رہا تھا۔
محمود جان متنازع اراضی پر کام کروا رہےتھے، جب انہیں روکا گیا تو فائرنگ کردی تھی۔
فائرنگ کایہ واقعہ فروری پیش آیا تھا جس میں ایک شخص قتل اور ایک زخمی ہوا تھا۔