بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

جی ایچ کیو راولپنڈی پر حملہ کرنے والے ایک اور شرپسند سرغنہ کی شناخت ہو گئی

راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک) جی ایچ کیو راولپنڈی پر حملہ کرنے والے ایک اور شرپسند سرغنہ کی شناخت ہو گئی۔

نجی ٹی وی کے مطابق حملے پر اکسانے والے شرپسند کا نام میاں عاطف قریشی ہے اور تحریک انصاف راولپنڈی کا نائب صدر ہے۔ عاطف نے جی ایچ کیو حملے میں بھرپور حصہ لیا۔

بتایا گیا ہے کہ شرپسند عاطف محمود نے موقع پر پیٹرول بم بنا کر جی ایچ کیو کے مرکزی دروازے کی طرف پھینکے، ریاست مخالف نعرے بازی اور توڑ پھوڑ میں مرکزی کردار ادا کیا۔