اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سپریم کورٹ نے5 جون کے عدالتی ہفتے کیلئے 8 بینچ تشکیل دے دیئے۔
نجی ٹی وی کےمطابق بینچ چیف جسٹس پاکستان عمر عطاء بندیال نے تشکیل دیئے ہیں، سینئر جج قاضی فائز عیسیٰ آئندہ ہفتے کسی بھی بینچ کا حصہ نہیں ہوں گے، وہ عدالتی ہفتے میں چیمبر ورک کریں گے، یہ ان کے چیمبر ورک کا آٹھواں ہفتہ ہے۔









