بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

نئی سیاسی جماعت کی تشکیل پر مشاورت کےلیے اہم اجلاس طلب

سینئر سیاستدان جہانگیرترین نے نئی سیاسی جماعت کی تشکیل اور نئے ساتھیوں کی شمولیت کے معاملات پر مشاورت کے لیے اجلاس طلب کرلیا۔

اجلاس میں نئی سیاسی جماعت کی تشکیل، شمولیت پر مشاورت ہوگی، نئی سیاسی جماعت کا کب حتمی اعلان ہوگا تاریخ پر بھی بات ہوگی، جہانگیرترین قریبی ساتھیوں کےاعزازمیں ظہرانہ بھی دیں گے۔

ذرائع کے مطابق پنجاب، سندھ، بلوچستان اور کے پی سے شمولیت سے متعلق مشاورت ہوگی۔ سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویرالیاس آج جہانگیر ترین سے ملاقات کریں گے، سردارتنویرالیاس کی جانب سے جہانگیرخان ترین کے ساتھ چلنے کے اعلان کا امکان ہے۔

خیال رہے کہ 29 مئی کو جہانگیرترین نے سینئر سیاستدان عبدالعلیم خان سے لاہور میں ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی تھی۔ملاقات میں جہانگیر ترین اور عبدالعلیم خان کے درمیان ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ نئی سیاسی جماعت بنانے کے حوالے سے بھی مشاورت کی گئی۔

ذرائع کے مطابق شرکاء کا کہنا تھا کہ کوئی پریشر گروپ بنانے کے بجائے نئی سیاسی پارٹی بنانی چاہیے، نئی سیاسی پارٹی بنانے سے عوام کے حقوق کا بہتر تحفظ کر سکیں گے۔ بہت سے مزید رہنما تحریک انصاف چھوڑنا چاہتے ہیں، انہیں نیا پلیٹ فارم ملنا چاہیے۔