بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

‏ترک صدر کیساتھ ذاتی برادرانہ تعلقات، وزیراعظم شہباز آج رجب طیب ایردوان کی تقریب حلف برداری میں شریک ہونگے ، مریم اورنگزیب

اسلام آباد(ممتازنیوز) وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہاہے کہ وزیراعظم شہبازشریف ترکیہ پہنچ چکے ہیں اور آج رجب طیب ایردوان کی تیسری مدت صدارت کی حلف برداری کی تاریخی تقریب اور ترکیہ کے بھائیوں بہنوں کی خوشیوں میں شریک ہوں گے۔ہفتہ کو اپنے ٹوئٹ میں انہوں نے کہا کہ پاکستان اور ترکیہ کی قیادت کے درمیان قریبی شراکت داری دونوں برادرعوام کے درمیان اخوت ومحبت اور بھائی چارے کے لازوال رشتوں کا مظہر ہے جبکہ قائد محمد نوازشریف اور وزیراعظم شہباز شریف کے ترکیہ کے صدر ایردوان کے ساتھ ذاتی برادرانہ تعلقات نے اخوت کے اس بندھن کو مزید منفرد اور مظبوط بنا دیا ہے۔