بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

وزیراعظم شہباز شریف سے لیماک ہولڈنگ کے بورڈ کی سربراہ محترمہ ایبرو اوزدیمر کی ملاقات، پاکستان میں انفراسٹرکچر کی تعمیر اور توانائی کے شعبے میں تعاون کے امکانات پر تبادلہ خیال

انقرہ (ممتازنیوز )شہباز شریف سے لیماک ہولڈنگ کے بورڈ کی سربراہ محترمہ ایبرو اوزدیمر نے آج ملاقات کی اور پاکستان میں انفراسٹرکچر کی تعمیر اور توانائی کے شعبے میں تعاون کے امکانات پر تبادلہ خیال کیا۔محترمہ اوزدیمر جلد ہی پاکستان کا دورہ کریں گی اور متعلقہ سٹیک ہولڈرز سے ملاقات کرکے تجارت و سرمایہ کاری کو وسعت دینے کے مشترکہ منصوبوں کو حتمی شکل دیں گی۔ محترمہ اوزدیمر نے ملاقات میں “گلوبل انجینئر گرلز” (جی۔ای۔جی) جیسے تخلیقی اور خواتین وبچیوں کی تعلیم اور ہنرمندی کے منفرد منصوبے کے بارے میں تفصیلات سے آگاہ کیا۔ خواتین انجینئرز کے پیشہ وارانہ سفر اور ان کی راہنمائی سے متعلق یہ عالمی فلاحی منصوبہ ہے جس کا مقصد خواتین کی آنے والی نسل کو جذبہ دلانا، خواتین، بچیوں کی تعلیم اور ان کے کیرئیر کے حوالے سے راہنمائی وسرپرستی کرنا ہے۔ اس منصوبے سے پاکستان میں تعلیم کی حوصلہ افزائی ہو گی اور خواتین کو اس قابل بنانے میں مدد ملے گی کہ وہ سائنس، ٹیکنالوجی انجینئرنگ اور ریاضی میں اپنا کیریئر بنا سکیں۔