بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

نو مئی کے گھناونے عمل میں ملوث عناصر ناک سے لکیریں بھی نکالیں گے،معافی بھی نہیں ملے ،راناث

 اسلام آباد (ممتازنیوز)وفاقی وزیرداخلہ راناثنااللہ نے کہاہے کہ نو مئی کے گھناونے عمل میں ملوث عناصر ناک سے لکیریں بھی نکالیں گے،معافی بھی نہیں ملے گا،جن کا جرم صرف زبانی کلامی ہے انہیں معافی مل سکتی ہے۔وزیرداخلہ نے کہاکہ صفائیاں اور تاویلیں اب نہیں چلیں گی،ہرقیمت پر رٹ قائم کی جائے گی۔انہوں نے کہاکہ دفاعی تنصیبات پر حملہ اور لوٹ مارکی گئی ،شہداکی یادگاروں کو توڑاگیا، جنہوں نے ریاست کے خلاف سرکشی کی ،انہیںچھپنے نہیں دیں گے ، جو بغاوت کریں،سرکشی کریں انہیں سیاست کرنے کاکوئی حق نہیں ، ووٹ کی طاقت سے فتنے کو سیاست سے مائنس کریں گے ۔انہوں نے کہاکہ کرپشن کےخاتمے کے دعویداروں نے کرپشن کی۔