نئی دہلی: بھارت کے مشہور سابق کرکٹر بھی پاکستانیوں کی مہمان نوازی کے معترف نکلے۔
بھارت کے سابق کرکٹر وریندر سہواگ کا کہنا ہے کہ پاکستانیوں کی اپنائیت پر آنکھوں میں آنسو آجاتے تھے۔
وریندر سہواگ نے ایک انٹرویو میں کہا کہ پاکستان کے دورے میں جب بھی شاپنگ کی دکانداروں نے پیسے نہیں لیے۔ سال 2004 میں لاہور میں اپنے گھر والوں کے لیے 30،35 سوٹ لیے۔ دکاندار کو پتا چلا کہ بھارت سے آیا ہوں تو انہوں نے کہا کہ آپ مہمان ہیں ہم آپ سے پیسے کیسے لے سکتے ہیں ۔
"No one ever took any money from us in Pakistan, I bought 30-35 sarees for my family from Lahore, and they didn't take a penny," Virender Sehwag.
'Aap toh mehmaan ho, aapse paise kese le sakte hain hum?' ❤️
Video courtesy: Oaktree Sports & @gauravkapur / @virendersehwag pic.twitter.com/mud4PUUkDY
— Farid Khan (@_FaridKhan) June 5, 2023
وریندر سہواگ کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان اور بھارت دو بھائی ہیں جو الگ الگ ہیں۔ دورہ پاکستان میں ہم جہاں جہاں گئے بہت پیار ملا۔ لوگوں کی باتیں سن کر جذباتی ہوجاتے تھے اور آنکھوں میں آنسو آ جاتے تھے۔









