باغ(ممتازنیوز )پاکستان مسلم لیگ ن کی سینئرنائب صدر اورچیف آرگنائز رمریم نواز نے کہاکہ باغ کے لوگوں کونواز شریف کاسلام ،میں خون کے رشتے سے کشمیرسے جڑی ہوں ،کشمیرکے شہداء کوخراج عقیدت پیش کرتی ہوں ،پاکستان کے شہداء اوران کے وارثوں کوسلام پیش کرتی ہوں ،پیر کوباغ میں جلسہ عام سے خطاب کرتےہوئے مریم نواز نے کہاکہ شہداء کی یادگاروں کی بے حرمتی کر نے والوں کااحترام نہیں کریں گے ،جوہمارے جنگی جہاز جلائے کیاوہ ہم میں سے ہوسکتاہے ،کوئی کتنابھی غصے میں ہومخالف ہو اپنے ملک کوآگ میں دھکیل نہیں سکتا،9مئی کے واقعات کی وجہ سے شہداء کے ورثاء کی آنکھوں میں آنسو آئے ۔
شہداء کی یادگاروں کی بے حرمتی کر نے والوں کااحترام نہیں کریں گے،مریم نواز








