بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

اسلام آباد ہائی وے پر کاک پل کے قریب ٹریفک حادثہ، 2 افراد جاں بحق

اسلام آباد (نیوزڈیسک) اسلام آباد ہائی وے پر کاک پل کے قریب ٹرک کی ٹکر لگنے سے کار کھائی میں جا گری، حادثے میں 2 فراد جاں بحق جبکہ 3 زخمی ہوئے۔

ترجمان ریسکیو نے کہا ہے کہ اسلام آباد ہائی وے پر کاک پل کے قریب ٹریفک حادثہ پیش آیا ہے جس میں 2 افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے، تیزرفتار ٹرک نے 2 گاڑیوں کو ٹکر ماری، 3 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔

ترجمان ریسکیو کے مطابق ٹرک کی ٹکر لگنے کے باعث ایک گاڑی کھائی میں جاگری، امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔