کراچی: چیف جسٹس پاکستان جسٹس عمر عطاء بندیال کا کہنا ہے کہ عدالت کے لئے ممکن نہیں کہ کے الیکٹرک نجکاری کی گہرائی میں جائے۔
چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں کے الیکٹرک نجکاری کے خلاف کیس کی سماعت کی۔
عدالت نے جماعت اسلامی کی معاملہ متعلقہ فورم پر اٹھانے کی مہلت کی استدعا منظور کرتے ہوئے کے الیکٹرک نجکاری کے خلاف درخواست نمٹا دی۔
چیف جسٹس نے جماعت اسلامی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ عدالت کے لئے ممکن نہیں کہ کے الیکڑک نجکاری کی گہرائی میں جائے۔
کیس کی گزشتہ سماعت میں چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے تھے کہ معاشی معاملات میں ہمیں مہارت نہیں، لہٰذا اس میں مداخلت نہیں کریں گے، اسی لئے آپ چاہیں تو متعلقہ ہائی کورٹ سے رجوع کرسکتے ہیں۔









