اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سپریم کورٹ نے 54 ارب روپے قرضہ معافی ازخود نوٹس کیس پرالتوا کی درخواست پر سماعت ملتوی کردی ۔
نجی ٹی وی کے مطابق سپریم کورٹ میں 54 ارب روپے قرضہ معافی ازخودنوٹس کیس پر سماعت ہوئی،جسٹس اعجازالاحسن کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ نے سماعت کی ،بینکوں سے 54 ارب روپے کے قرض معافی کیس کی سماعت ملتوی کردی گئی،عدالت نے التوا کی درخواست پر سماعت ملتوی کردی ،عدالت نے کہاکہ کیس کی مزید سماعت گرمیوں کی تعطیلات کے بعد ہو گی۔
یاد رہے کہ سپریم کورٹ نے 2007 میں بینکوں سے قرض معاف کرنے والے 222 افراد کیخلاف ازخودنوٹس لیاتھا۔









