اسلام آباد(وقائع نگار)وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ تکبر، ضد، انا، اپنی ذات و مفادات کے بت کا ہاؤس آف کارڈز دھڑام سے زمین بوس ہوگیا ہے۔ وفاقی وزیر اطلاعات نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ پی ٹی آئی سے روح نکل گئی، پارٹی بنانے والوں کے چلے جانے سے بس اب بت ہی باقی رہ گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مغرور نے کہاتھا کہ کسی کے آنے اور جانے سے فرق نہیں پڑتا، وہ آج عبرت کی زندہ مثال بن چکا ہے۔
دل کے پھپھولے جل اٹھے سینے کے داغ سے
اس گھر کو آگ لگ گئی گھر کے چراغ سے
دل کے پھپھولے جل اٹھے سینے کے داغ سے
اس گھر کو آگ لگ گئی گھر کے چراغ سے
تکبر، ضد، انا، اپنی ذات و مفادات کے بت کا ہاؤس آف کارڈز دھڑام سے زمین بوس ہوگیا ہے۔ پی ٹی آئی سے روح نکل گئی، پارٹی بنانے والوں کے چلے جانے سے بس اب بت ہی باقی رہ گیا ہے۔ مغرور نے کہاتھا کہ کسی کے آنے اور…— Marriyum Aurangzeb (@Marriyum_A) June 8, 2023









