بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

لہسن سے درد شقیقہ کا علاج کریں

 

اردو نام لہسن، عربی نام ثوم، انگریزی گارلک Garlic۔ ایک مشہور چیز ہے۔ پاکستان، بنگلہ دیش میں ہر جگہ بکثرت ملتا ہے۔ لہسن کی دو اقسام ہیں۔ پہلا جس میں کئی دانے (جوے) اکٹھے ہوں، دوسرا جس میں پیاز کی مانند صرف ایک ہی جوا ہو۔ اسے ایک پوتھیہ لہسن کہتے ہیں۔ اسے اگست، ستمبر میں بویا جاتا ہے۔ مارچ تک پختہ ہو جاتا ہے۔ جب پختہ ہو جاتا ہے تو پتوں کے درمیان ایک سیدھی سخت شاخ نکلتی ہے جس پر خوشہ کی شکل کا سفید پھول لگتا ہے۔

مقدار خوراک:۔ غذا میں استعمال ہوتا ہے لیکن دوائوں میں حسب قوت و برداشت سات آٹھ جوے استعمال کئے جا سکتے ہیں۔ غیر سمی ہے یعنی زہریلا نہیں ہے لیکن تین گرام تک استعمال کرسکتے ہیں۔ وہ اشخاص جن کا مزاج بہت گرم ہو، انہیں لہسن کے زیادہ استعمال سے نقصان کا احتمال ہے۔ بواسیر، پیچش اور خنازیر کے مریضوں کو لہسن سے پرہیز کرنا چاہئے۔ گرم مزاج والوں کو لہسن کے زیادہ استعمال سے منہ میں خشکی اور سر میں درد ہوسکتا ہے۔

مصلح:۔ وہ چیزیں جن کے استعمال سے لہسن کی مضرت رفع ہوسکتی ہے جیسے کہ دھنیا، گوندھ کتیرا اور نمک۔

درد سر:۔ اگر ٹھنڈ میں ہوا لگنے کی وجہ سے یا ٹھنڈے پانی سے نہانے کی وجہ سے سر میں درد ہوگیا ہو تو لہسن کے چند ٹکڑے تلی کے تیل میں جلا کر سر اور کنپٹیوں پر مالش کرنے سے آرام آ جاتا ہے لیکن اگر گرمی کی وجہ سے درد ہو تو اس سے درد بڑھ سکتا ہے۔

درد شقیقہ: آدھے سر کے درد میں لہسن کے رَس (10 گرام) میں ہینگ چھ رتی ملا کر اچھی طرح پیس لیں۔ جب آدھے سر میں درد ہو تو درد والی سائیڈ کے نتھنے میں اس کے تین قطرے ٹپکا دیں، درد فوراً دور ہو جائے گا۔

بچوں کی کھانسی:۔ لہسن چھلے ہوئے کو کچل کر رس نکال لیں اور چار پانچ قطرے تھوڑے سے شہد میں ملا کر چٹائیں، شیرخوار بچوں کی کھانسی میں مفید ہے۔

فالج:۔ روغن سرشف(400 گرام) میں چھلے ہوئے لہسن کا رَس (50 گرام) ملا کر اس قدر پکائیں کہ صرف تیل باقی رہ جائے، عضو مائوف پر اس تیل کی مالش کریں اور مریض کو ٹھنڈی ہوا سے بچائیں۔ خوراکی طور پر کالی چائے کے قہوہ میں لہسن کا رَس 3 گرام ملا کر بغیر دودھ اور چینی، البتہ شہد شامل کرسکتے ہیں، پلانے سے چند دنوں میں ہی فائدہ نظر آنا شروع ہو جاتا ہے۔

فالج:۔ پہلے دن لہسن کا ایک جوا ثابت نگلوا دیں، دوسرے دن دو، تیسرے دن تین، علیٰ ہذا القیاس چالیس تک لے جائیں پھر روزانہ ایک عدد کم کرتے کرتے ایک پر آ جائیں۔ اِن شاءاللہ ایک مرتبہ ہی یہ عمل کرنے سے مریض ٹھیک ہو جائے گا۔

 

درد کان:۔ لہسن کا رس قدرے گرم کر کے دو تین قطرے کان میں ڈالنا شدید درد کان اور کان کی پھنسیوں میں مفید ہے۔

پھوڑا:۔ لہسن کا ضماد (یعنی لہسن کچل کر پھوڑے پر باندھنا) پھوڑے کو پکا کر پھاڑ دیتا ہے۔

کمزوری:۔ شہد کے ساتھ لہسن کا حلوہ بنا کر کھانے سے بہت طاقت آتی ہے۔

جوڑوں کا درد:۔ لہسن کا رس 25 گرام، تلی کا تیل 50 گرام ملا کر جلائیں، جب رس جل کر صرف تیل رہ جائے چھان کر جوڑوں پر مالش کرنے سے جوڑوں کا درد دور ہوتا ہے۔

دانت کا درد:۔ اگر لہسن کو گرم کر کے دانتوں کے درمیان رکھ دیا جائے تو دانت درد کو فوراً تسکین ہوتی ہے۔

کم سنائی دینا:۔ تل کا تیل 25 گرام، لوہے کی کڑاہی میں ڈال کر آگ پر رکھیں ،جب پکنے لگے تو اس میں ایک لہسن سالم ڈال دیں اور خوب چلائیں اور مل چھان کر محفوظ رکھیں۔ دو تین قطرے نیم گرم کر کے کان میں ڈالنے سے اونچا سنائی دینے میں فائدہ ہوگا۔