اسلام آباد(طارق سمیر)گریڈایک سے 16 کے سرکاری ملازمین کی تنخوا ہ میں35 فیصد جبکہ 17 سے 22 کے ملازمین کی تنخواہ میں 30 فیصداضافے کی منظوری دی گئی۔سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں یہ اضافہ کابینہ کے اجلا س میں خواجہ آصف اور بعض دیگر وزیرکےاصرار پر کیاگیا اس معاملے پر کافی بحث ومباحثہ ہوا جس کی وجہ سے کابینہ کا اجلاس دیرتک چلتارہا۔ وفاقی کابینہ نے کم سے کم تنخواہ 30ہزار روپے مقرر کرنے کی منظوری دی تاہم وزیراعظم نے مزدور کی تنخواہ میں مزید 2 ہزار کا اضافہ کرتے ہوئے کم سے کم اجرت 32ہزار روپے مقرر کرنے کی منظوری دی جبکہ پنشن میں ساڑھے 17فیصد اضافے کی منظوری دی گئی ہے۔
گریڈایک تا 16 کے ملازمین کی تنخوا ہ میں35 فیصد ، 17 تا 22 کے ملازمین کی تنخواہ میں 30 فیصداضافہ








