بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ابلے ہوئے چاول کھانے کے حیرت انگیز فوائد

کام کرنے کیلئے جسم کو بہت سی غذائیت درکار ہوتی ہے ، ان غذائی اجزا کی کمی کے باعث انسان کا جسم توانائی کی قلت کا شکار ہوجاتا ہے اور بیمار ہونے کہ وجہ سے زندگی میں پیچھے رہ جاتا ہے۔
چاولوں میں کاربوہائیڈریٹ پائے جاتے ہیں جنہیں جسم کیلئے ضروری قرار دیا جاتا ہے۔
نظام ہاضمہ:
گرمیوں میں چاول کا استعمال ہر گھر میں ہی بڑھ جاتا ہے جس کی وجہ چاولوں کا جلد ہضم ہوجانا ہے، چاول جلدی ہضم ہوجاتے ہیں اور نظام ہاضمہ پر بوجھ بھی نہیں پڑتا۔
ہڈیوں اور اعصاب کی مضبوطی:
ماہرین کے مطابق چاولوں میں میگنیشیم، بی وٹامنز اورآئرن پایا جاتا ہے جو جسم کو چست اور توانا رکھنے کے ساتھ پٹھوں، ہڈیوں اور اعصاب کو بھی صحت مند رکھنے میں مدد فراہم کرتا ہے۔
قوت مدافعت:
ابلے ہوئے چاول قوت مدافعت کو بھی بہتر بناتا ہے جب کہ فیٹس نہ ہونے کی وجہ سے بھی چاول کو پسند کیا جاتا ہے ایک تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ چاول جسم کے ہارمونز پر پڑنے والے تناؤ کو بھی کم کرتا ہے۔