نئی دہلی (نیوز ڈیسک) بھارتی ریاست پنجاب میں ایک جھونپڑی میں آگ لگنے کے نیتجے میں 7 افراد جھلس کر ہلا ک ہو گئے ہیں۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس نے بتایا کہ یہ واقعہ بدھ کی صبح لدھیانہ میں ایک جھونپڑی میں آگ لگنے کے باعث پیش آیا
جس میں ایک ہی خاندان کے 7 افراد جھلس کر ہلاک ہو گئے ہیں۔ پولیس نے بتایا کہ ہلاک ہونے والوں میں میاں بیوی او ر اْن کے 5بچے شامل ہیں تاہم فوری طور پر ان کے ناموں کا پتہ نہیں چل سکا ہے۔ ریسکیو ٹیم نے تمام افراد کی لاشوں کو قریبی ہسپتال منتقل کردیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ فوری طور پر آگ لگنے کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی ہے۔