پاکستان کی پہلی ایئر ٹیکسی سروس کا 18 جون سے کراچی میں آغاز ہورہا ہے، نجی کمپنی کے دو جدید طیارے پاکستان پہنچ گئے۔
پاکستان میں پہلی بار ایئر ٹیکسی سروس کا آغاز 18 جون سے ہورہا ہے، نجی ایوی ایشن کمپنی اسکائی ونگز کی جانب سے ایئر ٹیکسی کیلئے حاصل کردہ 2 جدید طیارے کراچی پہنچ گئے۔
رپورٹ کے مطابق ایئر ٹیکسی سروس سے استفادے کیلئے آن لائن ایپلیکیشن بھی چند روز میں دستیاب ہوگی، ایئر ٹیکسی سروس کے ذریعے ملک کے دور افتادہ علاقوں میں ہنگامی بنیادوں پر آمد و رفت ممکن ہوسکے گی۔
حکام کے مطابق سروس کو 9 ایئر پورٹس کے علاوہ پرائیویٹ ایئر پورٹس کیلئے بھی آپریٹ کیا جائے گا، سروس کا دائرہ کار کراچی کے بعد ملک بھر میں پھیلایا جائے گا۔
رپورٹ کے مطابق آن لائن ٹیکسی سروس کے ذریعے سیکیورٹی مسائل سے دوچار بزنس مین اور دیگر افراد بلوچستان سمیت مختلف علاقوں میں سفر کرسکیں گے۔
پاکستان میں 18 جون سے ایئر ٹیکسی سروس کا آغاز








