بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

تحریک انصاف کے سابق وزیر جہانگیرترین کی پارٹی میں شامل

لاہور:سابق صوبائی وزیر خیبر پختونخواہ ہشام انعام اللہ خان نے لاہور میں جہانگیر ترین سے ملاقات کی، اس دوران انہوں نے استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت اختیار کر نے کا اعلان کیا۔
تفصیلات کے مطابق9 مئی کے واقعات کے بعد ہشام انعام اللہ خان نے تحریک انصاف کو خیرباد کہہ دیا تھا۔آج لاہور میں ہشام اللہ خان نے سینئر سیاستدان جہانگیر ترین خان سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی جہاں انہوں نے استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت اختیار کرلی ہے۔
خبیر پختونخواسے عمران خان کی پارٹی کو چھوڑ کر جہانگیر ترین کی استحکام پاکستان پارٹی جوائن کرنے والوں میں پاکستان تحریک انصاف خیبر پختونخواہ کے رہنما اجمل وزیر بھی شامل ہیں جنہوں نے سانحہ 9 مئی کے واقعات کی پرزور مذمت کرتے ہوئے پارٹی چھوڑنے کا اعلان کیا تھا جس کے بعد انہوں نے جہانگیر ترین کے ساتھ ہاتھ ملالیے تھے۔
یاد رہے کہ 8 جون کو سینئرسیاستدان جہانگیر خان ترین نے استحکام پاکستان کے نام سے پارٹی کا اعلان کیا تھا،ان کی پارٹی میں پاکستان بھر سے 100 سے زائد سابق اراکین شمولیت اختیار کرچکے ہیں۔ پاکستان تحریک انصاف کو خیرباد کہنے والے بڑے بڑے نام علی زیدی ،عمران اسماعیل ،فواد چودھری ،فیاض الحسن چوہان ،فردوس عاشق اعوان ،عامر کیانی، راجہ یاور کمال، پیر سعید الحسن شاہ، جلیل شرقپوری، راجہ یاسرہمایوں، خرم ملک، جے پرکاش، نوریزشکور، محمود مولوی، اور نعمان لنگڑیال استحکام پاکستان پارٹی جوائن کر چکے ہیں۔