اسلام آباد(ممتاز نیوز)چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری سے پنجاب کی کئی سیاسی شخصیات نے ملاقات کی، اور پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا ۔
شمولیت اختیار کرنے والوں میں پی پی 101 فیصل آباد سے شمشیر خان وٹو ،پی پی 96 چنیوٹ سے ڈاکٹر فخر النساء ،پی پی 73 سے زاہد غوری اور سہیل الیاس ،سرگودھا سے کاشف ممتاز گجر ،وہاڑی سے سابق ایم این اے آفتاب خان کھچی، شہزاد احمد خان کھچی، سابق ایم پی اے افضل خان کھچی اور طاہر خان کھچی ،بہاولنگر سے ق لیگ کے صاحبزادہ عابد مہاروی ، بہاولنگر سے اکرم خان کانجو نے ،لودھراں سے سابق ایم پی اے علی خان کانجو ،میاں محمد علی پیرزادہ اورپی پی 129 سے محمد نوازش علی خان نے بلاول بھٹو سے ملاقات کی اور باقاعدہ پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا۔
ملاقات میں سیکریٹری جنرل پیپلزپارٹی نیر حسین بخاری، جنرل سیکریٹری پیپلز پارٹی وسطی پنجاب سید حسن مرتضی، مرکزی رہنما پیپلز پارٹی ندیم افضل چن ، پیپلزپارٹی کسان ونگ کے صدر عنایت علی شاہ اور سیکریٹری ریکارڈز اینڈ ایونٹس پیپلزپارٹی وسطی پنجاب احسن رضوی موجود تھے۔









