اسلام آباد(ممتازنیوز)وزیراعظم شہبازشریف نے کہاہے کہ قوم کے ساتھ اپنے وعدوں میں سے ایک اور وعدہ ہم نے پورا کر دیا۔ خوشی کے ساتھ اعلان کر رہا ہوں کہ روس سے رعایتی قیمت پر خام تیل سے بھرا بحری جہاز کراچی پہنچ گیا ہے اور کل سے تیل کی ترسیل شروع ہوجائے گی۔اپنے ایک ٹویٹ میں وزیراعظم نے کہاکہ آج تبدیلی کا دن ہے۔ ہم ملک کی خوشحالی، معاشی ترقی، انرجی سکیورٹی اور مناسب داموں پر توانائی کی فراہمی کےلئے مناسب وقت پر مناسب قدم اٹھا رہے ہیں۔ پاکستان کی تاریخ میں روس سے آنے والا تیل کا یہ پہلا جہاز ہے جو روسی فیڈریشن اور پاکستان کے درمیان نئے تعلقات کی شروعات ہے۔میں ان تمام لوگوں کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں جو اس قومی کاوش اور روس سے پاکستان تیل لانے کے وعدے کو عملی تعبیر دینے کا حصہ رہے۔
روسی تیل سےبھرے بحری جہاز کی آمد، قوم کے ساتھ ایک اور وعدہ ہم نے پورا کر دیا، وزیراعظم








