بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

الحمدللہ، وزیراعظم شہباز شریف کی قیادت میں اتحادی حکومت نے روس سے خام تیل پاکستان لانے کا وعدہ سچ کر دکھایا،مریم اورنگزیب

اسلام آباد(ممتازنیوز )وزیراطلاعات مریم اورنگزیب نے کہاکہ الحمدللہ، وزیراعظم شہباز شریف کی قیادت میں اتحادی حکومت نے روس سے خام تیل پاکستان لانے کا وعدہ سچ کر دکھایا،اسے کہتے ہیں وعدوں کی تکمیل، اسے کہتے ہیں ملک اور قوم کے مسائل حل کرنے کی اہلیت اور نیت، اسے کہتے ہیں عوام کی سچی خدمت ،پیر کوسماجی رابطوں کی سائٹ ٹوئٹر پرجاری پیغام میں وزیراطلاعات نے کہاکہ وزیراعظم شہباز شریف ہمیشہ کی طرح عوام سے کئے وعدوں کی تکمیل کر رہے ہیں، ایک سال کی مخلصانہ اور دیانتدارانہ محنت رنگ لا رہی ہے الحمدللّٰہ

۔