پشاور(مانیٹرگ ڈیسک)پشاور میں خواجہ سراﺅں نے پولیس کے خلاف آج دھرنا دینے کا اعلان کردیا،چیئرپرسن ٹرانس ایکشن الائنس فرزانہ ریاض نے ایک ویڈیو بیان میں کہا ہے کہ خواجہ سراﺅں کے قتل اور ان پر تشدد کے واقعات میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے اور پولیس خواجہ سراﺅں کو تحفظ دینے میں ناکام ہے،انہوں نے کہا کہ پولیس خواجہ سراﺅں پر تشدد کرنے والے افراد سے ملی ہوئی ہے جبکہ ایف آئی آر کے اندراج میں بھی خواجہ سرا کمیونٹی کو مشکلات درپیش ہیں،ان کا کہناتھاکہ پولیس رویے کے خلاف آج ہائیکورٹ کے باہر دھرنا دیں گے جس میں صوبہ بھر کے خواجہ سرا شریک ہوں گے۔
خواجہ سراﺅں کا پولیس کیخلاف آج دھرنا دینے کا اعلان








