بحیرہ عرب میں موجود سمندری طوفان بائپر جوائے کے حوالے سے بھارتی محکمہ موسمیات نے بیان جاری کردیا۔
بھارتی محکمہ موسمیات کے مطابق طوفان بائپر جوائے 14جون تک ممکنہ طورپر شمال اور شمال مشرق کی طرف بڑھےگا، طوفان سوراشٹر اورکچ کو عبورکرتاہوا15 جون کی دوپہربھارتی ریاست کے علاقےمنڈوی اورکراچی کےدرمیان پہنچےگا۔

بائپرجوائےکے زیر اثر ہواؤں کی رفتار 125سے135کلومیٹر فی گھنٹہ ہونےکا امکان ہے۔








