بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

سیکیورٹی خدشات، چیئرمین پی ٹی آئی نے ایک دن عدالت جوڈیشل منتقلی کی درخواست دائر کردی

اسلا م آباد(صغیر چوہدری) سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر چیئرمین پی ٹی آئی نے ایک دن عدالت جوڈیشل منتقلی کی درخواست دائر کردی۔ چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل بیرسٹر گوہر کی جانب سے چیف کمشنر اسلام آباد کو درخواست دی گئی ہے۔ درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ سیشن کورٹ کو آج ایک دن کے لیے جوڈیشل کمپلیکس منتقل کیا جائے ۔9 مقدمات میں ضمانت کے لئے درخواست دائر کرنی ہے لیکن ایف ایٹ کچہری میں سیکورٹی خدشات ہیں۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے چیف کمشنر کو درخواست دینے کی ہدایت کی ہے ۔درخواست میں آج ایک دن کے لئے سیشن کورٹ کو جوڈیشل کمپلیکس منتقل کرنے کی استدعا کی گئی ہے۔