بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

روسی تیل کی ادائیگی چینی کرنسی میں کی گئی۔ وزیر مملکت برائے پیٹرولیم

اسلام آباد: وزیر مملکت برائے پیٹرولیم مصدق ملک نے کہا ہے کہ روس سے درآمد کیے گئے خام تیل کی ادائیگی چین کی کرنسی میں کی گئی ہے۔یہ بات انہوں نے برطانوی خبر رساں ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے بتائی تاہم مصدق ملک نے معاہدے کی کمرشل تفصیلات نہیں بتائیں جس میں تیل کی قیمت اور پاکستان کو ملنے والی رعایت شامل ہے۔
اُنہوں نے کہاکہ ہم نے تیل کی مختلف مصنوعات کو ملا کر دیکھا ہے اور کسی بھی طرح یہ نہیں نظر آیا کہ اس خام تیل کو صاف کرنے سے نقصان ہو گا۔مصدق ملک نے کہا کہ ’ہمیں یقین ہے کہ یہ کاروباری لحاظ سے یہ سود مند ہے۔