بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

چیئرمین پی ٹی آئی کے الزامات جھوٹے اوربے بنیاد ہیں ،راناثناء اللہ

اسلام آباد(صغیر چوہدری ) وفاقی وزیر داخلہ راناثناللہ کا کہنا ہے کہ چیرمین پی ٹی آئی تھانہ رمنا اسلام آباد میں درج مقدمے میں شاملِ تفتیش ہوئے،چیرمین پی ٹی آئی نے فوج کے سینئیر افسر، وزیراعظم اور مجھ پر قتل کا الزام لگایا تھا
جے آئی ٹی نے ویڈیو چیرمین پی ٹی آئی کو دکھائی،چیرمین پی ٹی آئی نے اعتراف کیاکہ میری ہی آواز ہے، رانا ثنا اللہ نے پریس بریفنگ میں بتایا کہ دوران تفتیش چیرمین پی ٹی آئی نے خود کو جھوٹا ثابت کیا ہے چیرمین پی ٹی آئی نے اعتراف کیاکہ تمام بیانات بےبنیاد ہیں،
چیرمین پی ٹی آئی سے الزام کے حوالے سے پوچھاتو انہوں جواب دیا کہ انہیں کسی نے بتایاتھا، پوچھا کہ کس نے بتایا توچیرمین پی ٹی آئی نے کہاکہ کسی نے کہا تھا ابھی یاد نہیں
کسی کے کہنے پر چیرمین پی ٹی آئی نے قتل کا الزام لگادیا، چیرمین پی ٹی آئی نے فوج پر الزامات لگائے، چیرمین پی ٹی آئی نے تفتیش کے دوران بتایاکہ میرےپاس کوئی ثبوت موجود نہیں چیرمین پی ٹی آئی نے تسلیم کیاکہ الزامات اور جھوٹ بولنے میں مثالی ہیں،بغیر ثبوت کے چیرمین پی ٹی آئی الزام تراشیاں کرنے کے ماہر ہیں،
چیرمین پی ٹی آئی نے نوجوان نسل کو فوج کے خلاف گمراہ کیا ہے
چیرمین پی ٹی آئی نے نوجوانوں کے ذہنوں میں زہر ڈالاہےدس لاکھ نوجوانوں کی ٹائیگر فورس تیار کی جارہی تھی جس کا مقصد 9 مئی کا واقعہ سر انجام دیناتھا۔ٹائیگر فورس گالی گلوج بریگیڈ تھی جس پر سرکاری پیسہ لگایاگیا،
تمام تحقیقات جاری ہیں جو جلد عوام کے سامنے آئیں گے،ملک پر قابض ہو کر چیئرمین پی ٹی آئی گھٹیا ایجنڈا چلا رہےتھے،
غلیل فورس، پیٹرول بم جیسے اقدامات پہلے سے پلان کا حصہ تھے،
9 مئی کو پاکستان پر قبضہ اور شہداء کی یادگار کی بے حرمت کرنے کا منصوبہ بنایاگیاتھا،