بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

روسی خام تیل کے بعد ایل پی جی گیس کے 10 کنٹینرز پاکستان پہنچ گئے

پاکستان اور روس میں تجارت کا باقاعدہ آغاز ہوگیا ، خام تیل کی پاکستان آمد کے بعد پاک افغان بارڈر طورخم کے راستے روس سے ایل پی جی گیس کے 10 کنٹینرز بھی پاکستان پہنچ گئے۔
خیال رہے کہ چند روز قبل روس سے خام تیل کا پہلا جہاز کراچی پہنچ گیا ہے، 183 میٹر لمبے جہاز میں 45 ہزار میٹرک ٹن تیل لایا گیا تھا۔ جبکہ وزیر مملکت برائے پٹرولیم مصدق ملک نے سماء ٹی وی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے بتایا تھا کہ تسلسل سے روسی تیل آنا شروع ہوجائے تو قیمتوں میں بڑا فرق آئے گا، روس سے تیل خریدنے کا معاہدہ عوام کو سستا تیل فراہم کرنا ہے، اگلے ہفتے دوسرا جہاز بھی پہنچ جائے گا۔
واضح رہے کہ روس سے تیل، گیس اور توانائی کے دیگر ذرائع برآمد کرنے کے لیے رواں سال جنوری میں معاہدے ہوئے تھے۔
تیل کے بعد ابتدائی مرحلے میں روس سے ایک لاکھ دس ہزار ٹن ایل پی جی گیس درآمد کی گئی جو اس وقت پاکستان میں کنٹینرز کھڑے ہیں، یونٹس ملنے کے بعد گیس متعلقہ کمپنی کے حوالے کی جائے گی۔
اس حوالے سے گیس درآمد کرنے والے شخص ایل پی جی گیس کنٹینرز طورخم بارڈر تک پہنچنے کی تصدیق کی ہے اور بتایا کہ وہ گیس سلنڈر بھرنے والے یونٹس کا انتظامات کررہے ہیں جس کے بعد گیس ان یونٹس کے حوالے کیا جائے گا۔
روس سے گیس ازبکستان کے شہر حیراتان تک ریل کے ذریعے پہنچائی جاتی ہے جس کو بعد میں ایران اور افغانستان سپلائی کیا جاتا ہے تاہم اب اس لسٹ میں پاکستان بھی شامل ہوگیا۔
تاجروں کے مطابق روس سے گیس کی پہلے کھیپ پہنچنے کو بہت بڑی پیش رفت سمجھتے ہیں۔ سپلائی شروع ہونے سے کاروبار میں اضافہ ہوگا جس سے لوگوں کو روزگار اور شہریوں کو سہولت مہیا ہوگی۔اگر روس سے گیس تجارت کا یہ سلسلہ جاری رہا تو اگلے چند ہفتوں میں ایل پی جی کے نئے نرخوں کا تعین ہوگا اور قیمتوں میں ضروری کمی آئے گی۔