بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

صحافی عمران ریاض کی بازیابی کا کیس، لاہور ہائیکورٹ نے آئی جی پنجاب کو حکم جاری کر دیا

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک )لاہور ہائیکورٹ نے صحافی عمرا ن ریاض کی بازیابی کیلئے پولیس کو مزید دس روز کی مہلت دیدی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس نے عمران ریاض کی بازیابی سے متعلق کیس کی سماعت کی ،وکیل نے کہا کہ امید ہے پولیس اگلی سماعت پر اچھی خبر لے کر آئے گی، عدالت نے آئی جی پنجاب کو ایک مرتبہ پھر میٹنگ کی ہدایت کی ۔ آئی جی پنجاب نے کہا کہ اب ہم درست سمت میں جارہے ہیں اچھے نتائج آئیں گے ۔ آئی جی پنجاب سمیت دیگر افسران لاہور ہائیکورٹ میں پیش ہوئے ، وکیل نے کہ ہم ورکنگ کمیٹی کے سامنے پیش ہوئے ہیں ۔