بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

روسی جہاز کو موجودہ موسمی حالات کے باوجود محفوظ طریقے سے آئل جیٹی پر لنگر انداز کردیا گیا، دوسرا جہازچار روز بعد پہنچنے کا امکان

کراچی (ما نیٹرنگ ڈیسک) روس سے خام تیل لانے والے جہاز سے کراچی کی بندرگاہ پر خام تیل کی ڈسچارجنگ کا عمل آج مکمل ہونے کے بعد جہاز واپس روانہ ہوجائے گا، دوسرا جہاز 4 روز بعد پہنچے گا، جہاز کو موجودہ موسمی حالات کے باوجود محفوظ طریقے سے آئل جیٹی پر لنگر انداز کیا گیا ہے۔
پی ٹی کے انجینئر واجد حسین جنرل مینیجر انجینئرنگ نے میڈیا کو بتایا ہے کہ جہاز سے روسی خام تیل کی آف لوڈنگ 12 جون کو صبح ساڑھے دس بجے شروع کی گئی تھی۔ منگل کی صبح 11 بجے تک 27 ہزار ٹن خام تیل ڈسچارج کرکے اسٹوریج ٹینکس میں منتقل کردیا گیا تھا۔ جنرل مینیجر انجینئرنگ کا کہنا تھا کہ آف لوڈنگ کے عمل کی پی آر ایل کی پائپ لائن کے ذریعے ترسیل جاری ہے۔ موسم سازگار ہونے کی صورت میں ڈسچارجنگ کا عمل مکمل ہونے کے بعد بحری جہاز کراچی کی بندرگاہ چھوڑ دے گا۔
انہوں نے مزید بتایا کہ موسم بگڑنے کی صورت میں بھی جہاز کی حفاظت کا بندوبست کیا گیا ہے۔ اس حوالے سے کراچی پورٹ ٹرسٹ کے متعلقہ حکام نے میڈیا کو روسی خام تیل لانے والے بحری جہاز پیور پوائنٹ اور آئل پیر ٹو پر خام تیل کی منتقلی کے عمل کا معائنہ بھی کرایا۔