بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

نیو یارک پر شہد کی مکھیوں کا قبضہ، ویڈیو وائرل

امریکا کو ہوا کا معیار خراب ہونے کے بعد ایک اور مسئلے کا سامنا ہے جس کے پیش نظر امریکی ریاست نیویارک میں شہد کی مکھیوں کے غول نے قبضہ کرلیا ہے جس کی ویڈیو بھی وائرل ہوگئی۔

سوشل میڈیا پروائرل ویڈیو میں نیو یارک کی بلند و بالا عمارتوں پر شہد کی مکھیوں کے غول دیکھے جاسکتے ہیں ، عمارتوں پر بڑی تعداد میں مکھیاں موجود ہیں جب کہ شہریوں کو بھی سڑک پر پریشان حال میں دیکھا جا سکتا ہے۔

یہ ویڈیو صرف سوشل میڈیا پر ہی وائرل نہیں ہوئی بلکہ بین الا قوامی میڈیا پر بھی نشر ہوئی ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق نیو یارک کے علاقے منہٹن (Manhattan) میں بڑی تعداد میں شہید کی مکھیاں دیکھی گئیں جس کیلئے نیو یارک پولیس کو نیو یارک ٹائم اسکوائر میں مکھیوں سے متاثرہ علاقے کو بند کرنا پڑگیا۔

علاقے سے مکھیوں کو کیسے ہٹایا گیا؟

مکھیوں سے متاثرہ علاقے سے مکھیاں دور کرنے کیلئے محکمہ پولیس نے مکھیاں پکڑنے کی ٹیم کی خدمات حاصل کی تاکہ مکھیوں کو بغیر کسی نقصان پہنچائے ان کے قدرتی ماحول میں چھوڑا جاسکے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ایسا اس لیے کیا گیا تاکہ مکھیوں کو باحفاظت ہٹایا جاسکے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مکھیاں پکڑنے والی ٹیم مکھیوں کو پکڑ کر ایک ڈبے میں ڈال رہی ہے، اس ویڈیو پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے مختلف تبصروں کا سلسلہ جاری ہے۔